Select your Top Menu from wp menus

اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد ایک اوربالی ووڈ اداکارہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئیں، نام بارے جان کرآپ یقین نہیں کرینگے

20

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور بہت جلد ایک بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ خیال رہے کہ رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم روبوٹ 2.0 میں بطور ہیروئن کام کرنے والی ایمی جیکسن غیر شادی شدہ ہیں۔برطانیہ میں 31 مارچ کو ماں کا عالمی دن منایا گیا اور اسی موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے چلا کر سب کو یہ خوشخبری دینا چاہتی تھیں اور ماؤں کا دن ہی وہ بہترین وقت ہے جب آپ سب کو یہ خوشخبری سنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بچے کو مخاطب کرکے کہا ’ اس دنیا میں سب سے زیادہ میں تم سے محبت کرتی ہوں، تم سے ملنے کیلئے ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے‘۔خیال رہے کہ ایمی جیکسن نے گزشتہ برس جارج نامی برطانوی نوجوان سے منگنی کی تھی اور یہ جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

About The Author

Related posts