Warning: Use of undefined constant WPLANG - assumed 'WPLANG' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home2/qaumtv/public_html/wp-content/plugins/LayerSlider/classes/class.km.autoupdate.v3.php on line 73
امن کا ایک اور پیغام۔۔۔ پاکستان نے سینکڑوں بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا | Qaum Tv
Select your Top Menu from wp menus

امن کا ایک اور پیغام۔۔۔ پاکستان نے سینکڑوں بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا

18

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان نے 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے 347شہری بھارت میں قید ہیں۔پاکستانی قیدیوں میں 249 شہری، 98ماہی گیر شامل ہیں۔۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 537 بھارتی قیدیوں میں 54 شہری اور 483 ماہی گیر ہیں۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرامن ہمسائے گی کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن حکام کو ایک سو دو بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی جائیگی ،قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں سو کراچی اور دو راولپنڈی کی جیلوں میں موجود ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی اس ماہ کے آخر تک دیدی جائیگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں537 بھارتی قیدی موجود ہیں، امید ہے کہ بھارتی جیل میں قید تین 347پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دیگا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی دینا پاکستان کا دونوں ممالک کے درمیان پرامن ہمسائے گی کی جانب ایک اور قدم ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طریقے سے بھارت سے بات کی تاہم بھارت بچگانہ حرکتیں کرتا رہا۔واضح رہے گذشتہ سال پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت 30بھارتی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔رہائی پانے والوں میں 68سالہ بھارتی قیدی گجنند بھی شامل تھے جو گزشتہ 36سالوں سے بھارت کی جانب سے اپنی شناخت کے منتظر تھے۔

About The Author

Related posts