Warning: Use of undefined constant WPLANG - assumed 'WPLANG' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home2/qaumtv/public_html/wp-content/plugins/LayerSlider/classes/class.km.autoupdate.v3.php on line 73
بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکہ | Qaum Tv
Select your Top Menu from wp menus

بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکہ

19

مقبوضہ کشمیر (نیوز ڈیسک) : مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکہ ہو اہے جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے علاقے ہندواڑہ کے علاقے راجور میں جمعہ کو فوجی کیمپ میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔دھماکا 15آر آر کے کیمپ میں ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔گذشتہ کچھ عرصے میں بھارتی فوج کو کئی ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔14فروری کو بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگرجارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔حملے میں 44 اہلکار ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ و مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیسفورس کے اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔پلواما حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذ کردیا گیا تھا۔ کرفیوکے باوجود انتہاء پسند ہندوؤں نے گجر نگر میں جلاؤ گھیراؤ کیا۔ انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کی متعددگاڑیاں بھی جلا دیں۔ بتایا گیا کہ مسلمانوں کی 80 گاڑیاں تباہ کردیں اور 8نذر آتش کردی گئی ہیں۔

About The Author

Related posts