Select your Top Menu from wp menus

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، سچ ہمیشہ غالب آتا ہے وقت آگیا ہے بھارت سچ بولے اور دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے دوسرا طیارہ بھی گرایا تھا

17

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) : امریکہ کی جانب سے بھارت کا پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹ قرار دیا گیا جس پر اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی رد عمل آ گیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔سچ ہمیشہ غالب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے بھارت سچ بولے۔ جھوٹے دعوں کی بجائے بھارت اپنی جانب ہونے والے نقصان کا بتائے۔ بھارت یہ بھی بتائے کہ پاکستان نے دوسرا طیارہ بھی گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سچ کی فتح ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطہ امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔یاد رہے کہ آج صبح امریکہ نے پاکستانی ایف سولہ طیارے کو نقصان پہنچانے کے بھارتی دعوے کی قلعی کھول دی۔اس بات کا انکشاف امریکی جریدے ”فارن پالیسی” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔ بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کیا جارہا تھا کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کا مقابلہ جے ایف تھنڈر کے بجائے ایف -16 طیاروں سے کیا تھا۔ لیکن فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ نے بھارت کو شٹ اپ کال دے دی۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرایا۔فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے ہیں اور ان کی تعداد پوری ہے۔ امریکی عہدے داروں نے فارن پالیسی کو بتایا کہ بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کیا، ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر ایف 16 طیاروں کو استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

About The Author

Related posts