Select your Top Menu from wp menus

حمزہ شہباز کے گھر پر نیب کا چھاپہ۔۔۔مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا

16

لاہور(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق حکومت ایسی حرکتوں سے ناکامیاں نہیں چھپا سکتی، ہر محاذ پرپسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی، حمزہ شہباز تو اپنی بیمار نو مولود بیٹی کوچھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔ ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہر محاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ ہر محاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز اپنی شدید علیل ICU میں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آیا تھاہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز اپنی شدید علیل آئی سی یو میں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آیا تھا۔واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائشگاہ سے واپس روانہ ہوگئی، نیب حکام کے مطابق قانونی کارروائی اور کار سرکار میں جان بوجھ کر مداخلت کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا جبکہ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کی جانب سے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایسا لگا جیسے ہم دہشتگرد ہیں، آج کیا قیامت ٹوٹ گئی جو گھر پر دھاوا بولا گیا؟ آج عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں اور نیب نے شرمناک حرکت کی ہے۔آج کے اقدام کوہرفورم پرچیلنج کریں گے لیکن حکومت نہیں گرائیں گے کیونکہ ہم انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

About The Author

Related posts