Select your Top Menu from wp menus

زخمی ہونیوالے مسلمان شخص کو سٹریچر پر لٹایا گیا تو وہ کیا کر رہا تھا؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ آپ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائینگے

23

کرائسٹ چرچ (نیو زڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و شہداءکو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا جس دوران ایک زخمی ہونے والے مسلمان شخص کو جب سٹریچر پر لٹایا گیا تو اس کی شہادت کی انگلی آسمان کی جانب اٹھی نظر آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اس شخص کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ہر مسلمان کا دل پسیج گیا ہے اور ہر کوئی داد دے رہا ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں بھی وہ رب العالمین کو یاد کر رہا ہے اور زخمی ہو کر بھی یہ گواہی دے رہا ہے کہ اللہ ایک ہے اور تمام جہانوں کا مالک ہے

About The Author

Related posts