Select your Top Menu from wp menus

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف کرکٹرپر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد

20

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی پیسر محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے گئے۔ورلڈ کپ سے قبل بھارتی پیسر محمد شامی نئی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ کولکتہ پولیس نے ان پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کردی گئی۔یاد رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے،اس میں فکسنگ بھی شامل تھی تاہم بی سی سی آئی نے تحقیقات کے بعد فاسٹ بولر کو کلین چٹ دیدی۔

About The Author

Related posts