Select your Top Menu from wp menus

نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان

11

لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابیکیلئے دعا کی ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ نماز جمعہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ ایسے افسوناک واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

About The Author

Related posts