Select your Top Menu from wp menus

وزن کم کرنے کے لئے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے؟

20

نئی دہلی(نیو زڈیسک) ڈائٹ اور ورزش یقینا موٹاپے سے نجات کے حوالے سے دو اہم عنصر ہیں لیکن نیند بھی اس حوالے سے اپنی اہمیت رکھتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے بتادیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور کم نیند نہ صرف ہائی بلڈپریشر، دل کے امراض اور شوگر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے موٹاپا بھی لاحق ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ موٹاپے کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ جو لوگ وزن کم کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پوری نیند نہیں لیتے، وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ وزن کم کرنے کے لیے 7سے 9گھنٹے کی پرسکون نیند لینا لازمی ہوتا ہے اور اس سے موٹاپا کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

About The Author

Related posts