Select your Top Menu from wp menus

پاکستان میں زیادہ خوش رہوں گی،معروف اداکارہ پاکستان آنے کی خواہشمند

19

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اورسابق اداکارہ سونی رازدان اپنے بیانات سے متعلق خاصی مشہورہیں، اورانہیں اپنے بے باک بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے کہا کہ مجھے اکثردیش دروہی کا خطاب ملتا رہتاہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔سابق اداکارہ نے کہا کہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جائیں گی۔ اداکارہ نے اس سوچ کے خلاف بھی آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت ٓصرف ہندوؤں کا نہیں مل کہے۔

About The Author

Related posts