Select your Top Menu from wp menus

چھوٹا جہاز بنانے والے نوجوان کی قسمت جاگ اُٹھی سول ایوی ایشن نے نوجوان کیلئے اہم اعلان کردیا

13

پاکپتن (نیوز ڈیسک) : ڈی پی او پاکپتن کی ہدایت پر اپنی محنت اورلگن سے جہاز بنانے والے فیاض نامی شخص کا اُس کا جہاز واپس کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے پاکپتن کے رہائشی کو چھوٹا طیارہ واپس دلوا دیا ہے جس پر نواجوان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔سی اے اے کی ٹیم نے رنگ شاہ تھانے سے طیارہ چھڑوا کر محمد فیاض کو سپرد کر دیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ بنانے والے نوجوان کے جذبے اور مہارت کی قدر کرتے ہیں۔مزید مہارت کے حصول کے لیے اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔خیال رہے محمد فیاض کو31 مارچ کواس کا اپنا بنایا ہواجہاز اڑانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا جہاز بھی قبضے میں لے لیا تھا۔بینک سے قرض لے کر اور اپنی زمین فروخت کرکے اپنی مدد آا پ کے تحت چھوٹا جہاز بنانے والے محمد فیاض نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا جہاز اسے واپس کیا جائے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر پولیس نے جہاز واپس کر دیا جس پر محمد فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ جہاز واپس ملنے پر بے حد خوش ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن ٹیم جہاز کے جائزے کے ساتھ محمد فیاض سے بھی ملے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر قانوناً پابندی ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔دوسری جانب اوکاڑہ کے سماجی رہنما ڈاکٹر افتخار نے فیاض کی مدد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جہاز بنانے کے لیے فیاض کو جو بھی خرچہ ہوا میں اپنی جیب سے اسے ادا کروں گا۔

About The Author

Related posts