Warning: Use of undefined constant WPLANG - assumed 'WPLANG' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home2/qaumtv/public_html/wp-content/plugins/LayerSlider/classes/class.km.autoupdate.v3.php on line 73
کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا، یہ واقعی بہت خوفناک معاملہ ہے، ترجمان فیس بک کی تصدیق،کھلبلی مچ گئی | Qaum Tv
Select your Top Menu from wp menus

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک ہوگیا، یہ واقعی بہت خوفناک معاملہ ہے، ترجمان فیس بک کی تصدیق،کھلبلی مچ گئی

15

نیویارک(نیوز ڈیسک)کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکاؤنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکاؤنٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کے پاس ورڈ بھی سادہ ٹیکسٹ میں وہاں موجود ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اب فیس بک کے کنٹرول میں بھی نہیں رہا۔اس بارے میں فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی کی پالیسیاں عوامی ڈیٹا بیس میں ذاتی تفصیلات محفوظ کرنے سے روکتی ہیں، اس لیک سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے بعد ہم ایمازون کے ساتھ مل کر اس ڈیٹابیس کو ختم کریں گے، ہم ڈویلپرز کے ساتھ مل کر اپنے پلیٹ فارم میں موجود افراد کے ڈیٹا کو تحفظ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔آسان الفاظ میں فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سننے میں جتنا خوفناک لگ رہا ہے یہ واقعی اتنا خوفناک معاملہ ہے

About The Author

Related posts