Select your Top Menu from wp menus

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر آگئی ، مسجد حملےکے بعد میچ منسوخ

23

اسلام آ باد(نیو زڈیسک) کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے۔فائرنگ کے واقعے میں بنگلادیشی کرکٹرز محفوظ رہے جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔کیویز بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔

About The Author

Related posts