Select your Top Menu from wp menus

کیا عالیہ اور رنبیر کی منگنی کا امکان ہے؟مداحوں کیلئے اچانک دھماکے دار خبر آگئی

12

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ چند ماہ قبل اپنے اور رنبیر کے رشتے پر خاموشی توڑتے ہوئےکہا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اورشادی کے بندھن میں بندھنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں لیکن ابھیشادی کا وقت نہیں آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور رنبیر کی منگنی کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں سادگی سے انجام پانے کا امکان ہےجبکہ اس بات کی تصدیق دونوں کی جانب سےاب تک نہیں کی گئی ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے مستقبل کے ہم سفر رنبیر کے بارے میں بات حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ فلم ’بلیک‘ کےسیٹ پر رنبیر سے ملیں تو تب ہی اُنہیں اس بات کا احساس ہوگیا کہ رنبیر ہی وہ شخص ہیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔رنبیر کے کردارسے متعلق بات کرتے ہوئے عالیہ نے مزیدبتایا ہے کہ رنبیر ایک سادہ شخصیت کے مالک ہیں جن کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی وہ خواہش مند ہیں ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور پہلی مرتبہ فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گئے، جس میں ان کےعلاوہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، ڈمپل کپاڈیا اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر یں گئے۔

About The Author

Related posts