Select your Top Menu from wp menus

ورلڈ کپ میں شمولیت کی تیاری۔۔۔۔ زخمی آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے شائقین کرکٹ کو زبردست خوشخبری سُنادی

14

کراچی (نیوز ڈیسک)قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپریل کے وسط میں ٹریننگ شروع کر کے میگا ایونٹ میں شرکت یقینی بنا لیں گے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی مانچسٹر میں دوسری سرجری گزشتہ ہفتے ہوئی تھی اور اب وہ فٹنس کی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ جائیں گے۔سینئر کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بار پھر اسی پوزیشن میں نہیں دیکھنا چاہتے جب دو ہزار پندرہ میں انہیں پنڈلی کی انجری کے سبب عالمی کپ سے محروم ہونا پڑا تھا اور اس ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی خلش انہیں آج بھی محسوس ہوتی ہے۔38 سالہ آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ جس کھلاڑی کو بھی عالمی کپ جیسا اہم ایونٹ کھیلنے کا موقع ملے اسے شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ دنیا کے ہر پلیئر کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے تھے اور کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران کولن انگرام کو اپنی ہی باؤلنگ پر کیچ کرتے ہوئے ان کو انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب انہیں پورے ٹورنامنٹ سے ہی محروم ہونا پڑا تھا کیونکہ سکین کے بعد ان کی انجری کی شدید نوعیت واضح ہو گئی تھی۔

About The Author

Related posts