Select your Top Menu from wp menus

کرکٹر احسان علی کو کس نے کھیلتا دیکھ کر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جب انہوں نے چوکے مارے تو ویوین رچرڈز نے کیا کہا؟ شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

15

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پی ایس ایل سیزن فور کی چیمپین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ احسان علی گزشتہ تین سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ تھے مگر اپنی کوتاہیوں اور فٹنس کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں بنا پا رہے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اگر آپ پی ایس ایل کے چاروں ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ہم نے پورے پاکستان سے کھلاڑیوں کو لے کر ٹیم بنائی اور کسی مخصوص کلب کے لڑکے کو ترجیح نہیں دی البتہ تمام اچھے لڑکوں کو موقع ضرور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ احسان علی کو گزشتہ تین سیزن بھی اپنے ساتھ لے کر جاتے رہے لیکن احسان کی اپنی تھوڑی سی کوتاہیاں تھیں اور فٹنس کا معاملہ تھا جس کے باعث وہ ٹیم میں شامل نہ ہو سکے لیکن اس مرتبہ ہم نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے تین سال گزار دئیے ہیں، اگر اپنا وزن کم کریں، ہمارا وعدہ ہے کہ آپ کو موقع ضرور دیں گے۔انہوں نے کہا کہ احسان علی نے ہماری بات پر عمل کیا تو ہم انہیں لے آئے کیونکہ ہیڈ کوچ معین خان نے انہیں کے پی ایل میں کھیلتے دیکھا تھا اور جب پی ایس ایل میں انہوں نے پہلا میچ کھیلا تو زیادہ رنز نہیں بنائے لیکن ایک دو چوکے ایسے ضرور لگائے کہ معین خان کہنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ تو بہت زبردست اور دلیر کرکٹر ہے جبکہ ساتھ بیٹھے ویوین رچرڈز نے بھی ان کی بھرپور تعریف کی۔ احسان علی گراؤنڈ میں اترے تو انہوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا جس پر انہیں موقع ملتا رہا اور آج یہ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

About The Author

Related posts